’اس شہادت کے ہم سب مقروض ہیں‘

0
0

یوم صاحبزادہ کے موقع پرمودی نے خراج عقید ت پیش کیا
ؒلازوال ڈیسک

نئی دہلی ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم صاحبزادہ کے موقع پر گرو تیغ بہادر ، ماتا گجری ، گرو گووند سنگھ اور چاروں صاحبزادوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اتوار کے روز ’من کی بات‘ پروگرام سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ آج کا دن ظالموں اور جابروں سے ملک کی ہزاروں سال پرانی ثقافت اور تہذیب اور رسم و رواج کو بچانے کے لئے کی جانے والی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا ، ’’ آج ہی کے دن گرو گووند جی کے صاحبزادوں زوراور سنگھ اور فتح سنگھ کو دیوار میں زندہ چنوادیا گیا تھا۔ ظالم چاہتے تھے کہ صاحبزادے اپنا عقیدہ ترک کردیں ، عظیم گرو روایات کی تعلیمات چھوڑ دیں۔ لیکن اتنی چھوٹی عمر میں بھی ان صاحبزادوں نے بڑی ہمت اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا۔ دیوارمیں چنے جاتے وقت پتھر لگتے رہے ، دیوار اونچی ہوتی رہی ، موت سامنے ہی منڈلا رہی تھی ، لیکن پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے ‘‘۔وزیر اعظم مودی نے گرو گوبند سنگھ کی والدہ کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’’اس دن ماتا گجری نے بھی شہادت دی تھی۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل شری گرو تیغ بہادر جی کا بھی یوم شہادت تھا۔ مجھے دہلی میں گرو تیغ بہادرجی کے گرودوارہ رقاب گنج جاکر خراج عقیدت پیش کرنے اور متھا ٹیکنے کا موقع ملا‘‘۔انہوں نے کہا’’اسی مہینے میں شری گرو گووند سنگھ کے کنبہ کے لوگوں کی دی گئی شہادت کو ہم انتہائی جذباتی انداز میں یاد کرتے ہیں۔ اس شہادت نے پوری انسانیت اور ملک کو نئی سیکھ دی۔ اس شہادت نے ہماری تہذیب کو محفوظ رکھنے کا بہت بڑا کام کیا۔ اس شہادت کے ہم سب مقروض ہیں۔ ایسی ہی بہت سی شہادتوں نے آج ہندوستان کا خدو خال اور شبیہ کو بچا ئے اور بنائے رکھا ہے ۔خیال رہے ’یوم صاحبزادگان‘گورو گووند سنگھ کے چار بیٹوں اجیت سنگھ ،جھجار سنگھ ، زوراور سنگھ اور فتح سنگھ کی شہادت کی یاد میں منایاجاتاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا