خود کفیل ہندوستان کے لئے سوچ میں تبدیلی ضروری: وزیراعظم مودی

0
0

دہلی، //وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے ملک بنی اشیا کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ خود کفیل ہندوستان کے لئے ملک میں تیار اشیا کا استعمال ضروری ہے اور انہیں خوشی ہےکہ ہر طبقے کی سوچ میں اس سلسلے میں بڑی تبدیلی آرہی ہے مسٹر مودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘کے اس برس کے آخری پروگرام میں کہا کہ انہیں اس سلسلے میں جو اطلاعات مل رہی ہیں وہ خوشگورہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سماج میں اور خاص کر نوجوانوں کی سوچ میں ملک میں تیار اشیا کے استعمال کے لئے بڑی تبدیلی آرہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ’میڈ انانڈیا‘ سامان کے استعمال سے سلسلے میں لوگوں میں بیداری آرہی ہے اور اپنے ہی ملک میں تیار اشیا کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے کچھ اطلاعات مشترک کرتے ہوئے کہا ’’نمو ایپ پر ملی پوسٹ میں مجھے ایک بات جو کامن نظر آرہی ہے، ان میں زیادہ تر خطوں میں لوگوں نے ملک کی طاقت، وطن عزیز کی اجتماعی طاقت کی تعریف کی ہے۔ جب جنتا کرفیو جیسا نیا تجربہ پوری دنیا کے لئے ایک باعث تحریک بن گیا، جب تالی۔ تھالی بجاکر ملک نے ہمارے کورونا واریئرس کا احترام کیا تھا، یکجہتی کا اظہار کیا تھا اسے بھی کئی لوگوں نے یاد کیا ہے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا