اندھیرنگری چوپٹ راج؟:آدھی رات کو گول مارکیٹ چھائونی میں تبدیل

0
0

’سرکاری زمین‘ پرسے قبضہ چھڑانے کی مہم ،زمین ہماری ہے،یہ قبضہ کررہے ہیں:مالکان
ہائوسنگ بورڈحکام پولیس وپیراملٹری فورسز کی نفری کیساتھ پہنچے،کہازمین ہماری ہے،انتظامیہ خاموش
لازوال ویب ڈیسک
جموں؍؍گول مارکیٹ جموں میں سنیچردیررات محکمہ ہائوسنگ بورڈکی ایک ٹیم اعلیٰ حکام اورپولیس وسی آرپی ایف کی بھاری نفری کیساتھ پہنچی جہاں باہرسے آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہاں ایک اراضی کے ٹکڑے پرسے قبضہ چھڑانے کیلئے یہ کاررائی کی جارہی ہے تاہم دوسری جانب زمین کے دعویداروں کاکہناہے کہ یہ زمین انہیں 1947سے پہلے سے الاٹ ہے اور ان کے پاس عدالت سے حکم امنتاعی ہے جو پولیس ویہاں آئے حکام کو دکھایاگیالیکن کوئی سننے اوربات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس اراضی کے ایک الاٹی نےبتایاکہ وہ یہاں زیارت شریف بابا ابراہیم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے کنبے ہیں اوریہ پانچ پلاٹ اُنہیں تب کے وزیراعظم بخشی غلام محمد نے الاٹ کئے تھے۔ان سے ایک پلاٹ ڈنڈے کے زورپر اوقاف محکمہ نے چھینااورآج ہائوسنگ محکمہ یہاں پولیس کے لشکرکیساتھ پہنچاہے، ان کاکہناتھاکہ یہ سراسرزیادتی اور شبانہ غنڈہ گردی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اگر واقعی زمین محکمہ کی ہے تو وہ را ت کی تاریکی میں ہی کیوں یہاں آئے، دِن کوآئیں اوراگراُن کی زمین ہے توثابت کریں اور حاصل کریں۔حیران کن طورپرہائوسنگ بورڈ کی جانب سے یہ کارروائی سنیچر کی رات کو کی جارہی ہے جب کوئی اپنی فریاد کسی اعلیٰ حکا تک یاعدلیہ تک نہیں پہنچاسکتاکیونکہ اتوارکودفاتربندہوں گے عدالتیں بند ہونگی ،ایسے میں خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ یہ کارروائی ایک منصوبہ بند طریقے سے کی جارہی ہے اور الاٹمنٹ رکھنے والے ان کنبوںکوزورزبردستی بے دخل کیاجارہاہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا