این پی پی نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس ای سی کے باہر خاموش احتجاج کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہصرف مذمت ہی نہیں بھاجپا کا طرز عمل غم کا مستحق ہے۔اس ضمن میں این پی پی نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کے باہر خاموش احتجاج کیا جہاںاین پی پی کارکنان نے پلے کارڈ تھامے پوئے خاموش احتجاج درج کروایا ۔اس موقع پر این پی پی لیڈران نے کہاکہ ہم نے کمشنر موصوف کو ایک یاداشت جمع کروانی تھی اورو دفتر میں ایک بھی افسر موجود نہیں تھا جسے یاداشت سونپی جائے ۔وہیں ہرش دیو سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا لیڈران نے انتخابی عمل میں رہنماء خطوط کی پاسداری نہیں کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ صرف مذمت ہی نہیں بھاجپا کا طرز عمل غم کا مستحق ہے ۔اس موقع پر این پی پی کے دیگر لیڈران نے بھی اظہار خیال کیا ۔