گلاب گڑھ سے خاتون آزاداُمیدوارفتح یاب

0
0

خدمت کاموقعہ دینے کیلئے عوام کی مشکورہوں:ایڈوکیٹ ساجرہ قادر
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍جموں وکشمیرمیں پہلی مرتبہ منعقدہوئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں کے انتخابات کے نتائج منظرعام پرآچکے ہیں اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ ان انتخابات میں آزاداُمیدواروںبالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں اورہونہارخواتین نے سیاست کے شعبے میں قدم رکھتے ہی جیت درج کروائی ہے جوکہ ایک نیک شگن تصورکیاجاسکتاہے۔ریاسی ضلع کے گلاب گڑھ ٹیریٹوریل حلقہ میں لاء گریجویٹ خاتون اُمیدوار ایڈوکیٹ ساجرہ قادرکومتعلقہ عوام الناس نے بھرپورحمایت دے کرجیت سے ہمکنارکیا۔موصوفہ نے مخالف اُمیدواروں سے نمایاں سبقت حاصل کی۔اپنی جیت پرمیڈیاکے نام جاری بیان میں ایڈوکیٹ ساجرہ قادرنے کہاکہ یہ میری عوام گلاب گڑھ کی جیت ہے ۔انہوں نے کہاکہ گلاب گڑھ کی عوام اکیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اوریہ بات میرے لیے باعث تکلیف لگتی تھی جس کی وجہ سے میں نے اس علاقہ کی عوام کی خدمت کافیصلہ لیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے گلاب گڑھ ٹیریٹوریل حلقے کی بیشترپنچایتوں کادورہ کرکے لوگوں اورخاص طورپرخواتین سے بات چیت کرکے ان کے مسائل سے جانکاری حاصل کی ہے اوراب جب کہ مجھے عوام نے کامیاب کرکے اپنافرض اداکردیاہے ۔میری کوشش ہوگی کہ میں عوام کی اُمیدوں پرکھرااُترسکوں ۔انہوں نے عوام گلاب گڑھ کاشکریہ اداکیا۔عوام کے ساتھ ہورہی ناانصافی کوبرداشت نہیں کروں گی اوران کی خدمت کیلئے ہرممکن اقدام اُٹھائوں گی۔ساجرہ قادرنے کہاکہ بلاک گلاب گڑھ میں سڑک رابطوں ، طبی مراکز، بجلی ،ٹرانسپورٹ سہولیات ،نیٹ ورک کے مسائل سے دوچارہیں اس لیے انتظامیہ کی توجہ عوامی مسائل کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ ایڈوکیٹ ساجرہ قادرجموں یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ ہیںاوررورل ڈیولپمنٹ میں ماسٹرڈگری رکھتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا