مامی ۔بھانجی کی جنگ میں بھانجی کاپلڑابھاری رہا

0
0

بدھل اولڈ اے میں شازیہ چوہدری کی بہترین کارکردگی
دلشاد احمد

کوٹرنکہ؍؍راجوری میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات آزاد امیدوار شازیہ چوہدری نے اپنی مامی کو یعنی سابقہ کابینہ وزیر چوھدری ذوالفقار علی کی اہلیہ کو ہراکر جیت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ بدھل اولڈ اے کا ڈی ڈی سی الیکشن جموں وکشمیر میں مشہور تھا کیونکہ بدھل اولڈ اے میں مامی بھانجی کی سیاسی جنگ تھی جس کو بھانجی نے جیت لیا ہے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی کی اہلیہ ہ زبیدہ بیگم جوکہ اپنی پارٹی کی امیدوار تھی اور موصوف کے بھانجے جاوید اقبال چوہدری کی اہلیہ شازیہ چوھدری کے جوکہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں تھی تاہم شازیہ چوہدری نے بڑے آرام کے ساتھ اپنی مامی کو ہرا دیا جو ان کا مقصد تھا لیکن شازیہ چوہدری کو ہرانے کے لئے دو سابقہ کابینہ وزیر سمیت نیشنل کانفرنس کے کچھ سینئر لیڈراور مشہور روحانی شخصیات نے کافی جدوجہد کی تھی تاہم لوگوں نے آخر کسی کی نہیں مانی اور تبدیلی کے طور پر ووٹ دیا بدھل اولڈ اے کی عوام نے تعمیر وترقی کے نام پر شازیہ چوہدری کو ووٹ دیا ہے۔ تین تاریخ کو جب الیکشن مہم کا آخری دن تھا اسی دن چوھدری ذوالفقار نے کنڈی میں سیمی فائنل کھیلا تھا اور عوام سے کہا تھا کہ خوب چھکے ماریں لیکن لوگوں نے چھکے مارنے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم گیند بلے پر نہیں آئی اور کھیتوں میں ٹریکٹر پر جاتی رہی جس کی وجہ سے آزاد امیدوار شازیہ چوہدری نے 2446 ووٹ کی سبقتسے جیت حاصل کی سابقہ کابینہ وزیر کی اہلیہ تیسرے نمبر پر رہیں تاہم بدھ کو شازیہ چوہدری راجوری سے ریلی کے ساتھ کوٹرنکہ پہنچی جہاں ایک بھاری عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا