شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کا اعلان

0
0

بی جے پی حامی پارٹیوں کو مدد کرنے کا وسیلہ:محبوبہ مفتی
یواین آئی

سرینگر؍؍پی ڈٰی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف معیارات اپنا رہا ہے ۔ شوپیاں کے بال پورہ انتخابی حلقے میں ووٹنگ کی زیادہ شرح درج ہونے کی بنا پر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بی جے پی کی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے ’۔دریں اثنا پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ایک رکن عوامی نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ بانڈی پورہ کے دو انتخابی حلقوں میں انتخابات ہوئی دھاندلیوں کے پیش نظر دوبارہ پولنگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس مطالبے کو مسترد کیا گیا۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوئی اور ووٹ شماری ماہ رواں کی 22 تاریخ کو ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا