کئی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی امور پر کیا گیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍فوج کی جانب سے ضلع پونچھ کے گائوںنمبل میں عوامی روابط اور تفہیم کے سلسلے کو تقویت دینے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی معززین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کئی سدبھاونا پروگرام اور فلاحی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی تاکہ مقامی عوام کے طرز زندگی میں بہتری آ سکے۔وہیں کئی ترقیاتی مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا جہاں فوج کے افسران نے مقامی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو سول انتظامیہ کے پاس پہنچانے کیلئے طریقہ کار بنایا جائے گا۔اس دوران مقامی عوام نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔