10برس گذرگئے،گلوتہ تا نیمہ سڑک تعمیرمکمل نہ ہوسکی،ٹھیکہ دارکاکوئی اتہ پتہ نہیں!
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈر کے گلوتہ تا نیمہ سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم جس کی وجہ سے یہاں کی عوام کو بہت ساری مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہاں کی عوام نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔ہماری سڑک جو قبل دس سالوں سے بھی نامکمل پڑی ہوئی ہے ۔اس کی کٹائی کا کام دس سال پہلے کیا تھا ۔صرف اس کی کھدائی ہی کی تھی اور اس کا پیسہ ٹھیکیداروں نے نکال لیا تھا اور ٹھیکیدار یہاں سے فرار ہوگئے تھے ہماری سڑک کو وہیں پر چھوڑ کر عوام نے کہا کہ جس سڑک کی کھدائی کی گئی تھی اس پر گاڑیاں چلنا تو دور کی بات ہے اس پر انسان پیدل نہیں چل سکتے بلکہ یہاں جانوروں کا چلنا مشکل ہے عوام نے کہا کہ ہم بازار سے کوسوں دور ہیں اور ہماری سڑک بھی ابھی نامکمل ہے اگر ہمارے گائوں میں کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو اس کو ہم جب تک بازار لے کر پہنچتے تو اس کا راستے میں ہی انتقال ہو سکتا ہے ۔عوام نے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریشن پونچھ اور بالخصوص انتظامیہ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری سڑک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے اوپر بلیک ٹائپنگ کی جائے تاکہ ہماری سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بن سکے اور ہمیں بازار پہنچنے میں آسانی پیدا ہو اور ہم میں سے جو شخص بیمار ہو جائے تو اس کو ہم جلدی شفا خانے پہنچا سکیں اور اس بیمار شخص کا علاج و معالجہ ہو سکے عوام نے کہا کہ آج بھی ہم اس ڈیجیٹل دور میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔اس دور میں بھی ہمیں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذاہماری سڑک کو جلد مکمل کیاجائے تاکہ ہمیں بازار پہنچنے میں آسانی ہوسکے۔