ہزاروں اُمیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند

0
0

22دسمبر کوہوگی20اضلاع میں ووٹ شماری
20کونسلوں کیلئے ہونگے 280خوش نصیب اُمیدوارمنتخب

سری نگر؍؍جموں و کشمیر میں 28نومبر کو8مراحل میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کاآخری اورآٹھواں مرحلہ ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا۔پہلے مرحلے میں28نومبر کوکشمیر کے25اورجموں صوبہ کے18حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ 19دسمبر بروزسنیچر کے روز آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے 28 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ٹھیک2 بجے دن اختتام پذیر ہوئی۔ اس طرح 8مراحل پرمحیط یہ انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاکہ سبھی8 مراحل میں رائے دہندگان نے ووٹنگ عمل میں بھر پور حصہ لیا۔اورپولنگ کی اوسط مجموعی شرح 50فیصد سے زیادہ رہی ۔مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ سبھی اْمیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگئی ہے اور اب22دسمبر کو ووٹ شماری کے بعد نتائج سامنے آئیں گے۔خیال رہے جماعتی بنیادوں پرکرائے گئے اپنی نوعیت کے پہلے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی سمیت سات سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ،بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپنی پارٹی کے اْمیدواروں کے مابین سہ رخی مقابلہ تھا۔جموں وکشمیر کے20اضلاع میں کل280ڈی ڈی سی ممبران کاانتخاب عمل میںلایاجائیگا ،اورہرکونسل کیلئے ممبران کی کل تعداد14رکھی گئی تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا