اننت ناگ تصادم میں زخمی ہونے والا مقامی جنگجو دم توڑ گیا

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنڈ بابا خلیل علاقے میں جمعرات کی صبح مختصر تصادم آرائی کے دوران زخمی ہونے والا مقامی جنگجو جمعے کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گنڈ بابا خلیل علاقے میں گذشتہ روز ایک انکاؤنٹر کے دوران شدید زخمی ہونے والا جنگجو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔انہوں نے بتایا کہ مضروب جنگجو کی حالت گذشتہ روز سے ہی نازک بنی ہوئی تھی اور اس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے گنڈ بابا خیلیل علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی مختصر تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کو بعد ازاں علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے اس گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت ظہیر عباس لون ساکن پلوامہ کے بطور کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا