سماجی کارکن اور "سب کا فورم” کے بانی امن گپتا کی کئی وفود سے ملاقات

0
0

سیاحوں کے وفود نے جکھینی پارک کی حالت پر کیا اظہار تشویش
لازوال ڈیسک

ادھمپور؍؍ سماجی کارکن اور "سب کا فورم” کے بانی امن گپتا نے سیاحت سے وابستہ کئی وفود سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے جکھینی پارک کا دورہ کیا جہاں کئی وفود نے نہیں جانکاری فراہم کی کہ پارک میں فوارے خراب ہیں اور بیت الخلا ئوں کو بند رکھا گیا ہے جس سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا لائٹ اسٹینڈ موجود ہیں لیکن ان پر بلب نہیں ہیں۔اس موقع پر پارک میں موجود بچوں نے مطالبہ کیا کہ پارک میں جدید کھیلوں کا انتظام کیا جائے۔اس سلسلے میں امن گپتا نے کہا کہ پارک میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی میں کمی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات اور شکایات کو متعلقہ انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا