لازوال ڈیسک
جموں؍؍آج مسٹر حکیم عارف علی کو متفقہ طور پر سری نگر، کشمیر کا سیکریٹری، انچارج ممبر شپ مقرر کیا گیا، جو اس وقت ضلع سری نگر کے صدر ہیں۔ پارٹی کے نوجوان کارکن اور محنتی لیڈر مسٹر علی کو جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس کے سرپرست اعلی اور بانی پروفیسر بھیم سنگھ سمیت پارٹی کے کئی عہدیداروں نے اس پر مبارکباد دی۔مسٹر عارف علی وادی کے مختلف اضلاع سے 5/6 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے۔ انہیں وادی کشمیر میں پینتھرس پارٹی کی رکنیت اور این پی ایس یو، ینگ پینتھرس، پینتھرز کسان یونین، پینتھرس ٹریڈ یونین اور دیگر گروپوں کی نئی قیادت کے لئے مشورہ دینے کے لئے کہا گیا ہے ، جن کی سرپرست اعلی کی رہنمائی میں دو مہینوں میں تنظیم نو کی جائے گی۔ صوبائی صدر فاروق احمد ڈار، نائب صدر محمد مسعود اندرابی اور دو دیگر جنرل سکریٹری مشاورتی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔پینتھرس پارٹی ہر فرد کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جموں وکشمیر میں پارٹی کسی بھی شہری کے ساتھ کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک یا تفریق کی اجازت نہیں دے گی۔