شیو سینا نے آر ایس پورہ میں شکایاتی مرکز قائم کیا

0
0

ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا جائے :منیش ساہنی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے اکائی جموں وکشمیر نے یہاں آر ایس پورہ میں ایک شکایاتی مرکز قائم کیا ہے جس میں عوامی مسائل کو سماعت کر کے متعلقہ انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پارٹی صدر منیش ساہنی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ ہم مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں نہ کہ سیاست پر۔انہوںنے مزید کہاکہ پارٹی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر جموں کے ہر ضلع اور تحصیل میں مدد اور شکایات مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ عوامی شکایات اور مسائل کازالہ ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ ایک نمائدنہ حکومت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنی شکایات کو مرکز تک پہنچائیں تاکہ ان کے متعلقہ انتظامیہ تک پہنچایا جائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا