دوبارہ پولنگ کیلئے مینڈھرمیں دوسرے روزبھی احتجاج
احسان انقلابی
مینڈھر؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کو لیکر مینڈھر میں گذشتہ رو ز الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے کئی پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کولیکر دیر شام تک جم کر احتجاج کیا تھاجس کے بعد جمعرات کی صبح کو پھر یادگار چوک مینڈھر میں الیکشن لڑنے والے امیدوار اور اور ان کے حامی جمع ہوگئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر اور ایس ڈی پی او مینڈھر نے موقعہ پر پہنچ کر احتجاج کرنے والے امیدواروں سے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں پہنچ چکے ہیں ۔لہٰذ ا آپ لوگ احتجاج کو ختم کرو اور اپنا ایک وفد لیکر ڈی ڈی سی سے بات چیت کرو جس کے بعد الیکشن لڑنے والے امیدوار اور انکے کچھ حامی تحصیل کمپلیکس میں پہنچ کر انہوں نے دوبارہ سخی میدان پنچائت کے دو پولنگ بوتھوں پر دوبارہ سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور آپ دوبارہ پولنگ کروائیں کیوں کہ وہاں پر دھاندلی ہوئی ہے جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے صاف صاف کہا کہ آپ لوگ اور آپ کے ایجنٹ مجھے ایک ریزو لیشن دو تاکہ دوبارہ پولنگ کیلئے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ سکو تاکہ آپ کی پولنگ دوبارہ کروائی جائے جس کے بعد الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے ایک ریزولیشن ڈالکر ڈی سی پونچھ کے حوالے کیا جس کے بعد امیدوار دوبارہ یادگار چوک مینڈھر پہنچے اور احتجاج کرنے والے لوگوں کو ساری کہانی سنائی جس کے بعد احتجاج ختم ہوا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا یہ کہنا تھا کہ اگر پولنگ دوبارہ نہیں کروائی گئی تو ہم دوبارہ احتجاج کریں گے جسکے لئے آپ لو گوں کو تیار رہنا ہوگا ۔