سیدجعفری
سرنکوٹ؍؍سرنکوٹ قصبہ کے رہائشیوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے محکمہ کی ناقص کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں ایڈوکیٹ اعجاز خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ قصبہ میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ بری طرح سے پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسطرح کی حالت شہر خاص کے اندر ہے تو دور دراز گائوں میں پانی کی کیا کیفیت ہو گی۔ انھوں نے محکمہ پی ایچ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملازمین عوامی خدمات انجام دینے میں پوری طرح سے ناکام ہو رہے ہیں جسکے لئے اعلیٰ حکام کو سنجیدہ نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ مانگ بھی کی ہے کہ مذکورہ ملازمین کا فوری طور پر سرنکوٹ سے تبادلہ کیا جائے چونکہ ان کے کام سے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر اسطرح سے پانی کی عدم دستیابی رہی تو یقینا لوگوں کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔انھوں مذکورہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد قصبہ میں پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے