ہم کسانوں کے ساتھ ہیں:اسحاق شیخ

0
0

کسانوں کی حمایت ساتھرہ کے لوگوں کا احتجاج نہیں ہوپایا
ریاض ملک

منڈی؍؍ دہلی اور اس کی گردو نوا کی ریاستوں میں کسانوں کا نئے ارضی قانون کو لیکر احتجاج اکیسویں دن سے تجاوز کرچکاہے۔ لیکن ابھی تک مرکزی سرکار نے کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی پیش، رفت نہیں کی ہے۔ اس کو لیکر جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی کے لوگوں میں بھی نئے اراضی قانون بناے جانے اور عوام پر زبردستی تھونپے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ اس کو لیکر ساتھرہ کے لوگوں نے بلاک ہیڈ کوٹر ساتھرہ میں نئے قانون کے نفاذ کولیکر پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔سماجی کارکن اسحاق احمد شیخ نے دیگر لوگوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوے کہا پر امن احتجاج کے لئے اجازت نہ دینا یہ سراسر جمہوریت کے خلاف ہے۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں کہاکہ اس وقت کسان سردی کے موسم میں احتجاج کررہے ہیں۔ کچھ ٹھنڈ سے مررہے ہیں۔اور کچھ خوکشی کررہے ہیں۔ ان کے احتجاج کو روکنے کے لئے مرچی اور گرم پانی کا استعمال کیا جارہاہے۔ انتظامیہ کی طاقت ازمائی کے بعد بھی کسان اپنے مطالبات کو لیکر ڈٹے ہوے ہیں۔ جس کو لیکر خطہ پیر پنچال بالخصوص منڈی کی عوام بھی ان کسانوں کے ساتھ ہے۔ اور چند دنوں میں منڈی ساتھرہ سے ایک قافلہ ان کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے دہلی روانہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ ان کسانوں پر ٹھونسا گیا قانون جلد ازجلد واپس لیاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا