پونچھ کے محلہ قاضی موڑہ کی عوام محکمہ میونسپلٹی سے نالاں

0
0

محلے کی گلیوں اور نالیوں میں ہفتوں سے لگے ہیں گندگی کے ڈھیر موسپلٹی ملازم غائب:عوام
ٓٓؑاعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍قاضی موہڑہ وارڈ نمبر 1 نزد پولیس چوکی۔سڑک کے کناروں پر موجود نالیوں میں گندگی کا بہت بڑا ڈھیر لگ جاتا ہے جسکی وجہ سے دکاندار حضرات و دیگر افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو بیماری میں مبتلا ہونے کا حدشہ بھی لاحق رہتا ہے اسکے ساتھ ہی جراثیم اور بدبو بھی عام لوگوں کو اپنا شکار بناتی ہے۔مقامی دکانداروں نے خود نالی کو صاف کیا اور اس گندگی کے پھیلنے کی وجہ میونسپلٹی اور گریف عملہ کو بتایا۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس گندگی سے نجات حاصل ہو سکے ان باتوں کا اظہار جہانگیر نائک، عمران درزی، جاوید خان ، اور طائر بخاری نے کیا اسکے علاوہ دیگر محلہ نواسیوں نے بھی ضلع انتظامیہ پونچھ خاص کر محکمہ میونسپلٹی کے اہلکاران سے اپیل کی کہ محلہ قاضی موڑہ میں لگنے والے گندگی کے ڈھیر کی فوری صفائی ہونی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا