جموں یونیورسٹی امتحانات کے کچھ پرچہ جات میں تاخیر طلباء پریشان

0
0

فاصلاتی نظام تعلیم میں سست روی کی زمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ:عرفان انقلابی
ریاض ملک

منڈی؍؍ جموں کشمیر کے شعبہ فاصلاتی تعلیم میں سست روی سے ڈسٹینس میں اندراج طلباء میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے منڈی تحصیل سے تعلق رکھنے والے طالب علم عرفان انقلابی نے کہاکہ جموں یونیورسٹی DDA حصہ سوم امتحانات مارچ 2020 میں منعقد ہونے تھے۔لیکن کرونا وائیرس کی وجہ سے انگلش اور اردو مضمون کے A پرچے ہی ہوئے تھے اور پرچہ B لینے درکار تھے۔ جو آج دسمبر 2020ختم بھی ہونے والاہے۔ابھی تک امتحان نہیں لیاگیاگیاہے۔ جبکہ یونیورسٹی میں لگاتار دیگر سمیسٹروں اور جماعتوں کے امتحانات ہورہے ہیں۔ لیکن جو طلباء فااصلاتی تعلیم کے زیر اہتمام تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان کے لئے DDE. کے سالانہ امتحانات کے لئے انگریزی اور اردو کے پرچہ Aاور پرچہ B کے لئے کوئی نئی جانکاری یا تاریخ نہیں دہرائی ہے۔ جس کی وجہ سے ابھی تک یہ طالب علم امتحان نہیں دے پائے ہیں۔ جس کی وجہ سے طلباء civil service pre 2020 میں کامیابی کے لئے CSE.2020 میں CSE فاینل نہ دینے کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں اور اگر اس بار بھی اگر CSE کی کامیابی کی سند نہ ملی تو طلباء کی سروس میں محرومی کی زمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔انہوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامی سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کو حکم جاری کریں کہ ان طلباء کا امتحان کے Aاور B پیر انگلش اردو کے لیکر طلباء کے ساتھ انصاف کرے۔تاکہ طلباء منعقد ہونے والے سروس لیکشن امتحانات میں حصہ لے سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا