جموں یونیورسٹی کے ملازم محمدصادق کی سبکدوشی

0
0

شعبہ اُردوکے زیراہتمام الوداعی تقریب منعقد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں یونیورسٹی کے ملازم محمدصادق دفتری کے اعزازمیں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے الواعی تقریب کااہتمام کیاجس میں شعبہ اُردوکے صدرپروفیسرشہاب عنایت ملک، تدریسی وغیرتدریسی عملہ نے حصہ لیا۔اس دوران پروفیسرشہاب عنایت ملک نے محمدصادق کی جموں یونیورسٹی کیلئے انجام دی گئی چالیس سالہ خدمات کوناقابل فراموش قراردیا۔انہوں نے کہاکہ محمدصادق نے ہمیشہ تندہی ،لگن اورخودداری سے کام کیااوراپنے نیک کردارسے انتظامیہ کومتاثرکیا۔اس موقعہ پرشعبہ اُردوکے عملہ نے سبکدوش ہونے والے ملازم محمدصادق کوتحائف پیش کئے اوران کی آئندہ زندگی کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔مقررین نے مزیدکہاکہ محمدصادق کی خدمات دیگرملازمین کیلئے مشعل راہ ہیں ۔واضح رہے کہ محمدصادق چالیس سال قبل جموں یونیورسٹی میں تعینات ہوئے تھے اوراب پروقارتقریب کے ساتھ الوداع ہوئے۔اس موقعہ پرپروفیسرمحمدریاض احمد،ڈاکٹرفرحت شمیم ،عظمت چوہدری ،رچھپال شرما،گگن دیپ ،پوجادیوی،طارق ابرار،عبدالقیوم ودیگران بھی موجودتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا