جموں میں ٹائیگر ڈویژن نے وجے دیوس منایا

0
0

1971ء کی جنگ کے شہید بہادروں کو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک

جموں؍؍1971ء کی ہند پاک جنگ کے انچاسویں سال کے موقع پر جموں میں ٹائیگر ڈویڑن نے وجے دیوس منایا۔ اس موقع پر میجر جنرل وجے بی نیئر نے وار میموریل پر پہنچ کر بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں تقریب میں افسران،جی سی اوز اور ٹائیگر ڈویڑن کے جوانوں نے بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے سولہ دسمبر1971ء کو پاکستان کے ترانوے ہزار سپاہیوں نے سرنڈر کیا تھا جہاں وطن عزیز کے بہادروں نے قربانیاں دیکر ایک نئے وطن کو جنم دیا تھا۔وہیں جی او سی نے تمام شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمت اور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا