شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے لئے 6700 کروڑ روپے کی منظوری

0
0

نئی دہلی //دسمبر (یو این آئي) مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 6700 کروڑ روپئے کے نظر ثانی شدہ اخراجات کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کے روز یہاں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمال مشرق کی چھ ریاستوں میں بجلی کی سپلائي کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے شمال مشرقی خطے کے بجلی نظام میں سدھار کے پروجیکٹ کے ترمیم شدہ اخراجات کے بجٹ 6700 کروڑ روپے منظور کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا