اسمرتی ایرانی کے بیان پہ پروفیسر بھیم سنگھ کوحیرانی!

0
0

کہاانہیں ابھی تک سیاسی لغت اور خاص طورپر جموں وکشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ذریعہ بی جے پی کے پسندیدہ الفاط کا استعمال کرتے ہوئے آج ضلع ریاسی میں پنتھرس پارٹی کو گپکار گینگ کی بی پارٹی قرار دینے پر حیرت کا اظہارر کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دو تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی گپکار گینگ کاحصہ ہیں یا نہیں۔ بد قسمتی سے محترمہ ایرانی کو قانون کا علم نہیں ہے کہ ایک تسلیم شدہ سیاسی جماعت کو گینگ کہنا مکمل طورپر غیرقانونی اور ناگوار الفاظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ ایرانی ایک مقبول ادکار ہیں اور بہت مشہور ہیں اس کے باوجود انہیں گینگ لفظ کے معنی کا احساس نہیں ہوسکا ہے جو سیاسی زبان میں ناقابل قبول ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ایک معروف نوجوان اور مقبول فنکار محترمہ ایرانی کو یاد دلایا کہ عوام اور خاص طورپر سیاسی طورپر تعلیم یافتہ افرا د معروف اداکار اسمرتی ایرانی جیسے افراد سے فنکارانہ اور سیاسی طورپر پسندیدہ الفاظ کی توقع کرتے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک وکیل اور سیاسی کارکن کی حیثیت سے امید ہے کہ اسمرتی جی مستقبل میں ایسے الفاظ کا استعمال کریں گی جو سیاسی زبان کی لغت میں قبول کئے جاتے ہیں اور ان کی شخصیت سے میل کھائیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی دو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح جموں وکشمیر میں تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ایرانی فنکاری سے سیاست میں آ ئی ہیں اور مرکزی وزیر بن گئیں لیکن انہیں ابھی تک سیاسی لغت اور خاص طورپر جموں وکشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے جہاں انہیں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلانے پر مجبور کیا گیا ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پنتھرس پارٹی ہندستان میں انقلابی تحریک کی اے ٹیم ہے جو برابری ، انصاف ، تمام افراد کے احترام اور سب سے بڑھ کر ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے محترمہ ایرانی کو مشورہ دیا کہ ، جنہیں وہ اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں ، وہ اپنے نئے سیاسی پیشہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اچھا کام کریں گی ۔ اگر ان کے پاس وقت ہو تو وہ اس علاقہ کی تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ کا مطالعہ کر سکتی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا