عالمی تحریک اردو کا قیام

0
0

اردو کی ترقی و ترویج کے علاوہ گنگا جمنی تہذیب کو دنیا میں متعارف کرانے کا عزم ٗ
جموں/ انڈیا
عالمی سطح پر اردو کی ترقی و ترویج اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کے حوالے سے اردو کے دانشوروں، شاعروں، ادیبوں، قلمکاروں اور فنکاروں کے درمیان مشورے کے بعد عالمی تحریک اردو تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے کےلئے آج عالمی سطح پر کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
عالمی تحریک اردو کے نو منتخب جنرل سیکریٹری محمد عمر فرحت نے عالمی تحریکِ اردو کے فیس بک پیج اور عالمی اردو ٹی وی پر آکر کمیٹی کا اعلان کیا۔ عالمی سطح کی اس کمیٹی میں فاروق مضطر کو سرپرست اعلی چنا گیا ہے جبکہ لندن کے احمد نظامی سرپرست کے طور اور ذاکر ملک بھلیسی صدر کے طور پر منتخب کئے گئے۔ اسی طرح جن دیگر کا انتخاب کیا گیا ان میں چناب ویلی کے ڈاکٹر امتیاز زرگر بطور سینئر نائب صدر، پیر پنچال کے آفتاب منہاس بطور نائب صدر، راجوری کے محمد عمر فرحت بطور جنرل سیکریٹری، انگلینڈ کے پرویز حنفی بطور صلح کارِ اعلی، کنیڈا کے سردار علی بطور ترجمان ِ اعلی، دبئی متحدہ عرب امارات کے پنڈت مادھو نور بطور ربط کارِ اعلی، سڈنی آسٹریلیا کی تہمینہ رائو بطور ربط کار، تھنہ منڈی کے ڈاکٹر محمد ذاکر شاہین بطور سیکریٹری، جموں کے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی بطور صلح کار، ریاسی کے جان محمد بطور پبلسٹی سیکریٹری اور ڈوڈہ کے چندر کانت غافل بطور جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔
اس کے علاوہ تنظیم نے مرکزی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں تھنہ منڈی کے خورشید بسمل کو چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ کشتواڑ کے اختر قاضی بطور ممبر مشاورتی کمیٹی رہیں گے۔ مشاورتی کمیٹی کے دیگر ممبران کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ادھر تنظیم نے اردو صحافت کا ایک شعبہ بھی قائم کیا ہے جس کےلئے معروف صحافی رحمت اللہ رونیال کو چیئرمین ڈیسک بنایا گیا ہے۔ اسی طرح تنظیم نے سوشل میڈیا ڈیسک بھی بنا دیا ہے جس کےلئے ڈوڈہ کے ڈاکٹر مرتضیٰ علی ملک کو چیئرمین چن لیا گیا ہے۔
تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد عمر فرحت نے بتایا کہ تنظیم اآنے والے وقت میں آل انڈیا کمیٹی اور کمیٹی برائے جموں کشمیر بھی تشکیل دے گی اور اس کے علاوہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو کی بستیاں قائم ہوئی ہیں ان تک پہنچ کر اردو کی ترقی و ترویج کو ایک نئے مرحلے تک لیجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کے سرپرست اعلی فاروق مضطر، سرپرست احمد نظامی اور صدر ذاکر ملک بھلیسی سمیت تمام دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے اور تمام محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک جٹ ہوکر عالمی تحریک اردو کا ساتھ دیں تاکہ عالمی سطح پر اردو کی ترقی کے حوالے سے آگے بڑھا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا