فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس نے انسانی حقوق پر ویبنار کا انعقاد کیا

0
0

جموں وکشمیر میں دفعہ370اور35اے کی منسوخی سے قبل اور بعد انسانی حقوق پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بین الاقوانی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’جموں وکشمیر میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق‘تھا ۔واضح رہے یہ سماجی رضاء کار تنظیم سماج کے پسماندہ طبقات کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس موقع پر ٹرسٹی ڈاکٹر دشیانت گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔وہیں ویبار میں یو کے جلالی سینئر ایڈوکیٹ اور سابق ایڈوکیٹ جنرل جموں وکشمیر نے انسانی حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوںنے جموں وکشمیر میں دفعہ370اور35اے کی منسوخی سے قبل اور بعد کے دور میں انسانی حقوق پر خصوصی بات کی ۔وہیں ویبار میں ڈاکٹر انو منکوٹیہ ،کرونا چیتری ،جگدیش سنگھ ،سندھیہ دھر و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا