اب کسانوں کا نہیں رہا آندولن

0
0

نکسل اور لیفٹ چلا رہے ہیں اپنا ایجنڈہ : پیوش گوئل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍پیوش گوئل نے کہا کہ نکسلیوں نے ایسا ڈر کا ماحول بنادیا ہے کہ کوئی بات نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 18 پارٹیوں کی کوشش کے باوجود بھارت بند نہیں ہوا۔ ملک چلے گا اور کھل کر چلے گا۔کسان آندولن پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے دروازے 24 گھنٹے کسانوں کیلئے کھلے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ کسان آندولن ماونواز اور نکسل طاقتوں سے آزاد ہوجائے ، تو ہمارے کسان بھائی بہن ضرور سمجھیں گے کہ زرعی قوانین ان کے اور ملک کے مفادات کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی حل اس طرح سے نہیں نکلتا کہ ایک بات بول کر نکل جائے۔ یہ آندولن کسانوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور نکسل اور ماونواز اس کو چلا رہے ہیں۔پیوش گوئل نے کہا کہ یہاں پر کوئی ٹال لیڈر نہیں ہیں جس کا دوسرے بھروسہ کریں۔ نکسلیوں نے ایسا ڈر کا ماحول بنادیا ہے کہ کوئی بات نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 18 پارٹیوں کی کوشش کے باوجود بھارت بند نہیں ہوا۔ ملک چلے گا اور کھل کر چکے گا۔ ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ ایم ایس پی کو لے کر ہم تحریری یقین دہانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی کہہ چکے ہیں اور وزیر زراعت بھی پارلیمنٹ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم ایس پی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس 50 سال اقتدار میں تھی تو کیوں نہیں قانون بنایا۔ ہر ایک چیز کیلئے قانون نہیں بنتا ہے۔پیوش گوئل نے کہا کہ مہندر سنگھ ٹکیت جی نے 27 سال پہلے اس کیلئے لڑائی لڑی تھی ، جس دن آرڈیننس پاس ہوا ، ان کے کنبہ نے کہا تھا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا۔ کسانوں کی جو مانگ سالوں سے تھی ، اس کو پورا کرنے کا کام نریندر مودی جی نے کیا ہے۔ ماونواز ، نکسل طاقتیں کسانوں کو ان کے مفادات سے محروم رکھنا چاہتی ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پرسوں صاف ظاہر ہوگیا کہ نکسل لوگوں نے اس آندولن کو ہائیجیک کرلیا ہے۔ آندولن کے درمیان ریاستوں میں ہوئے انتخابات ہم جیت گئے۔ راجستھان کے پنچایت الیکشن جیت گئے۔ وہاں بھی کسانوں نے ہی ووٹ دئے۔ ہندوستان کے کسان اس کو سمجھیں گے۔ یہ ملک مفاد اور کسانوں کے مفاد میں قانون ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا