زراعت میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری قابل اطمینان نہیں:مودی

0
0

سپلائی چین ، کولڈ اسٹوریج اور کھاد جیسے شعبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی اور سرمایہ کاری دونوں کی ضرورت
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ زراعت میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اطمینان بخش نہیں ہے اورسپلائی چین ، کولڈ اسٹوریج اور کھاد جیسے شعبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی اور سرمایہ کاری دونوں کی ضرورت ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ دیہی زراعت پر مبنی صنعتوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں اور اس کے لئے ایک سازگار پالیسی نظام موجود ہے۔دیہی، نیم دیہی اور ٹیر 2 وٹیر3 شہروں میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کاروباراور صنعتی دنیا کے سینئر سربراہوں کو ایسے علاقوں میں مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے مدعوکیا۔انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد شہروں سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہندوستان کے آدھے سے زیادہ اسٹارٹ اپ کٹیگری -2 اور زمرہ 3 شہروں میں ہیں۔ عوامی وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے لئے حال ہی میں منظور پی ایم-وانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو دیہی کنیکٹیوٹی کوششوں میں شراکت دار بننا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا ، ’’یہ یقینی بات ہے کہ اکیسویں صدی میں ، ہندوستان کی ترقی دیہات اور چھوٹے شہروں کے ذریعہ آپریٹ ہوگی اور آپ جیسے کاروباری افراد کو گاوں اور چھوٹے شہروں میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ آپ کی سرمایہ کاری دیہی اور زرعی شعبوں میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لئے نئے دروازے کھولے گی۔ ‘‘وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فکی کی 93 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ کانفرنس میں افتتاحی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، بلکہ عالمی سطح پر بھی مضبوط برانڈ ہندوستان کو قائم کرنے کی ہندوستانی نجی شعبے کی صلاحیت کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ خودکفیل ہندوستان کے تئیں ہرایک شہری کاعزم نجی شعبے میں ملک سے محبت کی ایک مثال ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا