وادی کے اطراف و اکناف میں برفباری، معاملات زندگی متاثر

0
0

کئی ایک بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقامات سے منقطع
زبیر احمد

کرناہ ؍؍ ہفتے کی صبح سے ہی وادی کشمیر اور حطہ پیرپنجال میں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے شام دیر گئے تک چلتا رہا ۔وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کی برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہونے کی اطلاح ہے ۔تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے کئی ایک بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقامات سے کٹ کر رہ گیا ہے اور ان علاقوں میں معملات زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔سرینگر جموں قومی شاہرہ تازہ برف باری ہونے اور کئی ایک مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے مسلسل کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدودرفت کے لئے معتل رہی تاہم حکام نے بعد از دوپہر شاہرہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر سرینگر میں تین سے چار انج برف باری ریکاڈ کی گئی جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں ڈیڈھ فٹ تازہ برف باری جمع ہوئی ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شوپیاں میں بھی ہلکی برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر شمالی کشمیر کے رازدان ٹاپ پر ڈیڈھ فٹ تازہ برف باری ریکاڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں گریز کو بانڈی پورہ سے جوڑنے والی شاہرہ گاڑیوں کی آمدودرفت کے لئے بند ہو کر رہ گئی ہے۔ ادھر ضلع کپواڑہ کے میدانی علاقوں میں 5 سے 6 انچ تازہ برف جمع ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مڑھل کی زیڈ گلی پر ڈیڑھ فٹ, پھرکیاں ٹاپ پر 2 فٹ اور سادھنا ٹاپ پر ڈھائی فٹ تازہ برف جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ تازہ برف باری ہونے سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ بھی ضلع صدر مقامات سے کٹ کر رہ گیا ہے جبکہ ان علاقوں بھاری برف باری ہونے سے بجلی نظام بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ واضع رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔محکمہ موسمیات نے تاہم وضاحت کی ہے کہ آج سے موسم میں بہتری متوقع ہے اور20دسمبر تک بھاری برفباری یا بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا