4628 معاملات نمٹائے گئے ،47.70 کروڑ روپے کی بطور ہرجانہ منظور کئے گئے
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں کشمیر اور لداخ یونین ٹیر ٹری میں آج قومی لوک عدالت کا انعقاد ہوا ۔ جس میں 4628 معاملات نمٹائے گئے اور 47.70 کروڑ روپے کی بطور ہرجانہ منظور کئے گئے ۔ کووڈ 19وباء کے سبب عام شہری بشمول مدعیاں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور لداخ لیگل سروسز اتھارٹی میں سرپرستِ اعلیٰ اور ایگزیکٹو چئیر مین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس راجیش بندل ، چیف جسٹس ( اے ) ہائی کورٹ جموں کشمیر اور جسٹس علی محمد ماگرے ایگزیکٹو چئیر مین ، لداخ لیگل سروسز ایگزیکٹو اتھارٹی کی رہنمائی میں نیشنل لوک عدالتوں کا دونوں یوٹیز میں انعقاد کیا گیا ۔ یہ نیشنل لوک عدالتیں جموں کشمیر اور لداخ یو ٹیز کے ہر ضلع میں منعقد کی گئیں تا کہ نادار مدعیان کی مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکے اور انہیں انصاف تک رسائی میں معاونت کی جا سکے ۔ تمام اضلاع سے موصول شدہ اطلاعات کے مطابق ایک روزہ طویل نیشنل لوک عدالت میں جموں کشمیر اور لداخ یو ٹیز کے مختلف عدالتوں میں 8007 معاملات شنوائی کیلئے اٹھائے گئے جن کی شنوائی 117 بنچوں نے کر کے 4628 معاملات کو نمٹایا اور 476986336 روپے کی رقم بطور ہرجانہ دیوانی ، فوجداری ، دیگر تنازعات ، بجلی اور پانی کے بلوں کے معاملات ، اراضی کے حصول معاملات ، خواندگی معاملات ، بنک ریکوری معاملات وغیرہ کیلئے منظور کئے گئے ۔ ممبر سیکرٹری جے کے اور لداخ سروسز لیگل اتھارٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا بشمول جوڈیشل افسران ، سیکرٹریز ڈی ایل ایس اے ، وکلاء ، بیمہ کمپنیوں اور بنکوں کے نمائندگان ، عدالت کے عملے ، لیگل سروسز انسٹی چیوٹص اور مدعیان شامل ہیں ۔