جوتوں پر بی آئی ایس معیار کے نفاذ کی تاریخ میں توسیع

0
0

نئی دہلی؍؍ مرکزی حکومت نے جوتوں کی صنعت کی حوصلہ افزائی ، برآمدات میں آسانی اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے چمڑے ، پلاسٹک اور کپڑے کے جوتوں پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) کے معیار کے نفاذ کی مدت میں یکم جولائی 2021 تک توسیع کردی ہے ۔ہفتہ کو مرکزی وزارت تجارت و صنعت کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ڈومیسٹک ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پروموشن نے اس سلسلے میں رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس نوٹی فیکیشن کا نفاذ یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔یہ نوٹی فیکیشن پرسنل پروڈکیٹیو ایکوپمنٹ فٹ ویئر (کوالٹی کنٹرول) آرڈر ، 2020 ، لیدر اور دیگر میٹریل کے بنائے گئے جوتوں (کوالٹی کنٹرول) آرڈر ، 2020 اور ربڑ کے جوتے اور تمام پولیمر میٹریل اور کل پرزہ جات (کوالٹی کنٹرول) آرڈر ، 2020 ہیں۔مرکزی حکومت کا یہ اقدام ‘لوکل پر ووکل’ اور ملک میں جوتا صنعت کو فروغ دینے کے ساتھ خود کفیل ہندوستان کی مہم کو مکمل کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ یہ تینوں نوٹیفیکیشن 28 اکتوبر 2020 کو جاری کردہ آرڈر میں ترمیم کرتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا