کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا