یواین آئی
سرینگر؍؍سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹر اور جموں و کشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے سابق مذاکرات کار دنیشور شرما کی رحلت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘دنیشور شرما جی کی اچانک رحلت سے مجھے دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ایک شریف النفس انسان تھے۔ انہوں نے بحیثیت مذاکرات کار لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی کافی کوششیں کیں’۔عمر عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا: ‘دنیشور شرما ایک عقلمند اور سمجھدار انسان تھے جنہوں نے کشمیر کو بخوبی سمجھا تھا۔ بدقسمتی سے وہ ایک ایسی حکومت کے مذاکرات کار تھے جو لوگوں کو سننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ لیکن ان کی کوششیں اور اہلیت قابل سراہنا ہیں۔ ان کے رحلت کر جانے کی خبر سن کر دکھ ہوا’۔