جموں وکشمیر میں کووِڈ ٹیکہ کاری شروع کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع

0
0

ڈپٹی کمشنروں کوضلع وار منصوبہ بندی 7؍دسمبر 2020سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی بلارُکاوٹ اور معین مدت کے اندر فراہمی کی تیاری کے لئے منصوبہ بندی سے متعلق چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم نے آج تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور سی ایم اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔صحت اور طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی ، اطلاعات محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری ، جموںاورکشمیر کے صوبائی کمشنران ،مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اورچیف میڈیکل افسران میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کووِڈ ۔19ٹیکے فی الوقت آزمائش کے تیسرے مرحلے میں ہیں اور عنقریب استعمال کے لئے دستیاب ہوں گے اور یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں بنیادی سطح پر ٹیکوں کی مؤثر فراہمی کے لئے ٹیکہ کاری مقامات کولڈ سٹوریج پوائنٹس اور دیگر لاجسٹک ضروریات سے متعلق مفصل منصوبہ بندی کی جانی چاہیئے۔ایم ڈی قو می صحت مشن کو میٹنگ کو جانکاری دی کہ فی الوقت مستحقین کے ترجیحی گروپوں سے متعلق اعداد و شمار جمع کئے جارہے ہیں جن میں نجی اور سرکاری طبی عملے ، فرنٹ لائن ورکر بشمول فوجی جوان، ہوم گارڈس اور پولیس ، رضاکار میونسپل ورکر شامل ہیں جنہیں ابتدائی طور ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ دوسرے گروپ میں پچاس سال کی عمر سے زیادہ افراد اور دائمی امراض کے مریضوں کو کووِڈ ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس کے باقی ماندہ آبادی کو ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا