اننت ناگ میں نامعلوم اسلحہ برادروں نے ڈی ڈی سی امیدوار کو گولی مار کر زخمی کر دیا

0
0

سری نگر، 4 دسمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے ایک امیدوار کو گولیاں کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ساگام علاقے میں جمعے کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ککر ناگ بلاک کے ڈی ڈی سی انتخابات کے ایک امیدوار کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

مضروب امیدوار کی شناخت انیس احمد کے بطور ہوئی ہے جو جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا