جتندر سنگھ نے جہالت کے اندھیرے میں دعویٰ کیا

0
0

دفعہ 370 کے منسوخ ہونے کے بعد اپنی حکومت کا راج قائم ہو گیا : پروفیسرسوز
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سابق مرکزی وزیر ،پروفیسر سیف الدین سوزنے کہا ہے کہ بھاجپا لیڈر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسلام آباد میں جہالت کے اندھیرے میں دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے منسوخ ہونے کے بعد اپنی حکومت کا راج قائم ہو گیاہے ۔ایک بیان میں سابق مرکزی وزیر ،پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ’کشمیر میں چند لوگ جو بی جے پی کے پروپگنڈا سے کسی قدر متاثر ہو گئے ہیں،اُن سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ دراصل بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے جو ملک کے لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہے!‘۔ان کا کہناتھا ’کل جتندر سنگھ نے اننت ناگ میں اپنی بہتان تراشی میں کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر سایہ کشمیر میں اپنی حکومت قائم ہو گئی ہے اور بقول اس کے کہ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنا راج قائم ہو گیا ہے کہ لوگ آزادی سے پنچایتی اور میونسپل انتخابات لڑ رہے ہیں۔جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ دراصل یہی آٹانومی ہے ‘۔انہوں نے کہا ’دراصل جتندر سنگھ کو لگ رہا تھا کہ کشمیر کے لوگ پہلی بار بی جے پی کی مہربانی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایسے چھوٹی سوچ کے لوگوں کو آپ کیسے سمجھائیںگے !‘۔ان کا کہناتھا ’اسی پس منظر میں کچھ بی جے پی کے حامیوں نے یہ کہنا بھی شروع کر دیا ہے کہ جموںوکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال ہونے والا ہے جبکہ کشمیر کا بنیادی مطالبہ یہ نہیں ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہو جائے ۔ درجہ بحال تو ہو گا ہی ۔مگر ،اصل سوال ریاست کی اندرونی خودمختاری کا ہے، یعنی دفعہ 370 کی بحالی کا‘۔ سابق مرکزی وزیر ،پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ’کچھ ناعاقبت اندیش لوگ عوام کو ڈرانے لگے ہیں کہ اندرونی خود مختاری کو بھول جایئے اور اس بات پر راضی ہو جایئے کہ ریاست کی پوزیشن بحال ہوگی۔‘انہوں نے کہا ’ایسے چھوٹی سوچ کے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ قوموں کی زندگی میں تحریک اور جدوجہد سب سے بڑی بات ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو جان لینا چاہئے کہ کشمیر کے لوگ جدوجہد جاری رکھیںگے اورکشمیر کے لوگوں کے سامنے ہمیشہ داخلی خود مختاری کی تحریک اہمیت کی حامل رہے گی‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا