ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں: اتل ڈلو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کے پیش نظر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومتی مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔اتل ڈلو نے منگل کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘موسم سرما شروع ہو گیا ہے۔ سرما میں مختلف وائرسز بہت تنگ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے۔ لیکن ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جہاں تک ہمارے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کا سوال ہے وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ماسک کا استعمال کریں، صفائی اور سماجی دوری کا خاصا خیال رکھیں’۔