مشیر بصیر خان نے پی ایم اے وائی (جی )،منریگا اور پنچایت گھروں کا جائزہ لیا

0
0

ترقیاتی عمل کی سخت نگرانی کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج پردھان منتری آواس یوجنا گرامین، ایم جی نریگا اور پنچایت گھروں پر جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔مشیر نے ایم جی نریگا ،پی ایم اے وائی( جی) کاطبعی اورمالی جائزہ لیا ۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں دیگر محکمہ جاتی معاملات پر غور و خوض ہوا۔ اُنہوں نے حکام کو اِن سکیموں کی عمل آوری سے متعلق تمام اَضلاع میں درج حصوصولیابیوں پر نگرانی کرنے اور اِس ضمن میں رِپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج نے اِس موقعہ پر یونین ٹریٹری میں جاری مختلف سکیموں سے درج حصولیابیوں سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے ایم جی نریگا ،پی ایم اے وائی کے تحت کاموں کی پیش رفت سے متعلق ضلع او رپنچایت وار اعداد و شمار پیش کئے ۔اُنہوں نے مختلف اَضلاع میں پنچایت گھروں پر ہوئے کام کی بھی تفصیل دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا