ڈوڈہ کے دو حلقوں بھاگواہ اور کاستی گڑھ میں 64.8فیصدپولنگ

0
0

سرپنچ حلقوں میں76.84فیصد جب کہ پنچ حلقوں میں 84.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی
محمد اسحٰق عارف

اخیار پور؍؍ڈی ڈی سی اور ضمنی پنچائتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ضلع ڈوڈہ کے دو حلقوں بھاگواہ اور کاستی گڑھ میں منگل کے روز ووٹ ڈالے گئے۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا اور کل ملا کر 64.8فیصد رائے دہندگان نے اپنے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔الیکشن حکام کی طرف سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق دونوں حلقوں میں 98پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے اور ضلع الیکشن حکام کی طرف سے امن و امان قائم رکھنے اور رائے دہندگان کی نقل و حمل کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے۔ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا اور پولنگ مراکز پر رائے دہندگان قطاروں میں کھڑے اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھے گئے۔بھاگواہ ڈی ڈی سی حلقے میں63.12فیصد ووٹنگ ہوئی اور کل ملا کر یہاں11029رائے دہندگان نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ کاستی گڑھ حلقے میں 11666ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح یہاں 66.46فیصد ووٹنگ ہوئی۔اسی طرح سرپنچ حلقوں میں76.84فیصد جب کہ پنچ حلقوں میں 84.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے مقصد سے ڈی پی ای او ڈوڈہ ڈاکٹر ڈی ساگر ڈائفوڈ اور ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد نے بھاگواہ اور کاستی گڑھ کے دور دراز پولنگ مراکز کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا معائنہ کیا۔اے ایس پی ڈوڈہ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ ،تحصیلدار ڈوڈہ،تحصیل دار ہیڈکوارٹر،تحصیلدار بھاگواہ اور تحصیلدار کاستی گڑھ بھی ضلع الیکشن آفیسر کے ہمراہ تھے۔ بھاگواہ اور کاستی گڑھ دونوں حلقوں سے چھ چھ اُمیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور ذرائع کے مطابق دو حلقوں میں کانگریس اور بی جے پی کا سخت مقابلے کی توقع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا