کسانوں کے خلاف سازش کرنے والی بی جے پی ہوگی ختم:اکھلیش

0
0

لکھنؤ؍؍اپوزیشن پر کسانوں کو گمراہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ زرعی قانون کی آڑ میں زمین ہڑپنے کی سازش کو کسان اچھے طریقے سے سمجھتا ہے اور کسان بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکیں گے ۔مسٹر یادو نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’آمدنی دوگنی کرنے کا جملہ دے کر زرعی قوانین کی آڑ میں کسانوں کی زمین ہڑپنے کی جو سازش ہے وہ ہم کھیتی-کسانی کرنے والے اچھے سے سمجھتے ہیں۔ ہم اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ ہیں ۔جس سے ایم ایس پی،منڈی و زراعت کو سیکورٹی فراہم کرنے والا نظام قائم رہے ۔بی جے پی اب ختم ہے ‘قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے پیر کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی پر نئے زرعی قوانین کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دہائیوں تک کسانوں کے ساتھ لگاتار دھوکہ دہی کرنے والے شکوک وشبہات کی بنیاد پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالنکہ ان کی سچائی ملک کے سامنے آرہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا