سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت :جاوید ریشی
ریاض ملک
منڈی؍؍ ووٹ ڈالنا ہر ایک بالغ مردو خواتین کا بنیادی حق ہے۔ ساتھرہ بلاک کی قسمت اس وقت عوام کے ہاتھ میں ہے۔ ہر بار ان سیاسی قائیدین کو آزمایاہے۔ لیکن اس بار ان سیاسی عوام دشمن عناصر سے بچتے ہوے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں۔ سوچ سمجھ کر اس کا استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے انتخابات کا شور ہر سو عروج پر ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے سماجی کارکن وانصاف مومنٹ کے چیئرمین جاوید ریشی نے ضلع پونچھ کے متعدد بلاکوں میں ہونے والے انتخابات میں بڑی سنجیدگی سے حصہ لینے کی مانگ کی ہے اور تمام لوگوں سے کہاکہ ذات برادری قوم اور پارٹیوں کے چنگل میں آکر جو بھی فیصلے ہم کرتے رہے۔وہ صیح ثابت نہیں ہوئے۔نتیجہ یہ ہوا کہ عوام کو تقسیم کرکے مفاد پرست اپنے ووٹ کو اپنے حق میں ڈلواتے رہے۔ اور عوام کا استحصال کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ زمینی سطح پر ترقیاتی کام نہیں ہوے ہیں۔ نہ سڑکیں ہیں نہ پانی نہ بجلی کا نظام درست ہے۔ عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اب ا یک بار پھر عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی لیکر لیڈران گھر گھر پہنچ رہے ہیں۔ لیکن اب عوام بیدار ہو اور اپنے ووٹ کا استعمال کسی نیک صفت ہمدرد اور مقامی لیڈر کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اقتدار میں بھیجیں۔جو کم سے کم عوام میں سے ہو اور عوام کی بات کرے۔ انہوں نے ساتھرہ بلاک کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر آزادانہ طور پر کریں۔سبز باغ دکھانے والوں سے خود کو بچاکررکھیں۔ا?پ کے ووٹ سے ساتھرہ بلاک کی تمام پنچائیتوں کی عوام ترقی کی راہوں پر بھی گامزن ہوسکتی ہے۔ اور اگر اپنے ووٹ کا استعمال ایک بار پھر غلط ہوگیا۔تو بعد میں پچھتاوا کسی کام کا نہیں ہوگا۔