گپکار الائنس ترقی مخالف ،عوام ہوشیار رہے

0
0

عوام علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے: تنویر چودھری
یوسف جمیل

پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چلتے آج جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے حلقہ پونچھ کے امیدوار تنویر چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ این سی پی ڈی پی نے ریاست جموں و کشمیر کو ترقی کے بجائے صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اس وقت ریاست کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لیے ذمہ دار ہے جبکہ پی ڈی پی نے ریاست میں بھاجپا کو لا کر ریاست کو بے حال کر دیا۔ انہوں نے عوام سے ان ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ پونچھ سے کامیاب ہوتے ہیں تو وہ یہاں پر بچوں کی تعلیم بجلی و پانی کی مفت فراہمی کروائیں گے جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہو گا جب کہ بی پی ایل کے زمرے سے باہر ہوئے تمام لوگوں کو بی پی ایل زمرے میں لائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا