ملک میں کورونا کیس93 لاکھ سے متجاوز

0
0

نئی دہلی ملک میں کوروناوائرس کے 43 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43،082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 93.09 لاکھ ہوگئی۔ فعال کیسزکی تعداد 3211 ہوگئی جبکہ نئے کیسز بڑھ کر 4.55 لاکھ ہوگئے۔ اسی عرصے کے دوران 39،379 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں 492 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،35،715 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح بڑھ کر 4.89 فیصد،شفایابی کی شرح 93.65 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1526فعال کیسزرپورٹ ہوئے ، کیرالہ میں سب سے زیادہ 5970 مریض شفایاب ہوئے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 91 اموات ہوئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا