خطہ ء پیر پنجال کی سرحدی تحصیل مینڈھر میں روڈ اور نالیوں کی خستہ حالت

0
0

احسان انقلابی

مینڈھر؍؍مینڈھر قصبہ میں حالیہ دنوں میں بلیک ٹاپنگ کی گئی ہے لیکن کچھ گلیوں اور لنک روڈ کو چھوڑ دیا گیاہے انہیں میں سے ایک روڈجوکہ تحصیل چوک سے پارکنگ کی طرف جاتی ہے اس کو نظر انداز کیا گیا ہے تعجب تو اس بات پہ ہے کہ یہ روڈ ٹائون کے بیچوں بیچ موجود ہے جس کے ایک طرف پولیس سٹیشن جبکہ دوسری طرف تحصیل کمپلکس ہے اس روڈ پر بلیک ٹاپنگ نہ ہونے کے باعث آئے دن دوکانداروں اور راہگیر وں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے مقامی دوکانداروں اور لوگوں نے کہا کہ تحصیل چوک سے پارکنگ کو جوڑنے والی لنک روڈ پر بلیک ٹاپنگ نہیں کی گئی جبکہ اردگرد کی ساری لنک روڈوں پر بلیک ٹاپنگ ہوچکی ہے مزیددوکانداروں کایہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دو تین سے لگاتار بارشوں کی وجہ سے ان کو مالی نقصان ہورہاہے کیوں کہ روڈ پر کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے کوئی بھی گراہگ ہماری دوکانوں کی طرف نہیں آسکتا جبکہ جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیںجب اس جانب سے گاڑیوںکا گزرہوتاہے تو کھڈوں میں جمع شدہ گندا پانی ان کی دوکانوں کے سامان پر آن پڑتاہے جسکی وجہ سے ان کا دوہرا نقصان ہوتاہے دوکانداروں اور عوام نے انتظامیہ مینڈھر سے جلد از جلد بلیک ٹاپنگ کی مانگ کی ہے تاکہ ان کے کاروبار پھر پڑی پر لوٹ سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا