’نوکریوں زمینوں ریاست کی حفاظت کی ضرورت‘

0
0

بھاجپانے الائینس کاووٹ کاٹنے کیلئے تین تین چہرے اُتاررکھے ہیں،عوام باخبررہے:شمیمہ فردوس
لازوال ڈیسک

منڈی ؍؍منڈی کا سرحدی علاقہ ساوجیاں منڈی میں آج گپکار الائنس کے تحت ایک عظیم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔خصوصی طور پر جموں سے آئے مہمان شمیہ فردوس سابق وزیر اور بملہ لوتھرا سابق ایم ایل اے۔لکھشمی دت۔ اور ستونت کور ڈوگرہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے شرکت کی۔شمیمہ فردوس نے اپنے خطاب میں کہاکہبی جے پی نے تین قسم کے اُمیدوار میدان میں اتارے ہیں۔پہلا جس کا چنائو نشان کنول کاپھول ہے۔دوسرا درجوآزاد امیدوار کے نام سے میدان میں اتارے ہیں۔ تیسرا وہ جو اپنی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔درحقیقت ان سب کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔جس طرح منڈی میں ڈاکٹر شہناز گنائی نیشنل کانفرنس کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کے نام پر الیکشن میں اتری ہے۔ڈاکٹر شہناز گنائی کا ذکر کرتے ہوئے شمیہ فردوس اور بملہ لوتھرا کے علاوہ تقریبا ًسب مقررین نے کہا۔ڈاکٹر شہناز گنائی کے پورے خاندان کو نیشنل کانفرنس نے آج تک پالا۔جو نیشنل کانفرنس کے ساتھ وفاداری نہیں کر سکی وہ غریب عوام منڈی کے ساتھ کہاں وفاداری کرے گی۔مقررین نے کہا کہ 6 سال ایم ایل سی رہنے کے بعد بھی موصوفہ کو ابھی تک منڈی کی پوری پنچایئتوں کے نام معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے درمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ گپکار الائنس کے مشترکہ کنڈیڈیٹ عطیقہ جان کے حق میں دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔اجلاس میں تمام حاضرین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ الیکشن ٹینکی باتھ روم اور کوئی خاص ڈویلپمنٹ کا نہیں ہے۔بلکہ یہ الیکشن ریاست میں خصوصی شناخت کو بچانے کے لئے ہے۔جس خصوصی شناخت کو بی جے پی نے پانچ اگست 2019 کو ختم کردیا ہے۔مقررین نے عوام پر زور دیا کہ آج بھی ہم اگر ایک جٹ ہوکر گپکار الاینس کے حق میں ووٹ نہیں کریں گے تو مستقبل میں ہمیں نوکریوں سے زمینوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا