ریاست کادرجہ بحال کرکے فوری اسمبلی انتخابات کرائے جائیں:شوکت چوہدری

0
0

جموں وکشمیردُنیابھرمیں ایک خوبصورت گلدستے کیلئے مشہور،اِسے تباہ وبربادنہ کیاجائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کے ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن میں سرگرمیاں زور وشور سے ملک بھرکے لیڈر مہم کرتے نظر آرہے ہیں کچھ پارٹیاں اتنی کمزور پڑ گئی ہے کہ جموں کشمیر کی لیڈرشپ پر چار نہیں کر سکتی ۔انہوں نے قومی لیڈروں کو پرچار کے لیے لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جموں کشمیر کی شان تھی اور جموں و کشمیر ہندوستان کا تاج مانا جاتا ہے دنیا میں جس نے جنم لیا چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں اس انسان کی ایک خواہش ضرور ہوتی تھی کہ جموں و کشمیر کو دیکھو!جموں کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے آج ایک انٹرویو میں نے مرکزی حکومت سے مانگ کی ہے کہ جموں کشمیر کی خوشحالی کو واپس لوٹائے اور جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بناء کوئی حل نہیں ۔جلد از جلد سمبلی کے چنائو کرائے جائیں ۔ڈی سی چنائو ختم ہوتے ہیں اسمبلی کے الیکشن کر ائے سرکار تاکہ جموں کشمیر میں امن بحال ہو سکے اور خوشحالی بحال ہو سکے اور بھائی چارہ مضبوط ہو سکے اور انہوں نے کہا کہ سرکار جلد از جلد اسٹیٹ کا درجہ بحال کرے اور جموں کشمیر کی کھوئی ہوئی حیثیت کو بحال کریں اس کے بنا ء جموں کشمیر میں کوئی حل نہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا