رامبن حادثہ: گاڑی باہر نکالی گئی ، لاشوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا

0
0

مشکور احمد

رامبن؍؍دو دن سے زیادہ کی سخت کوششوں کے بعد ، امدادی کارکنوں نے بدھ کے روز رامبن ضلع میں دریائے چناب میں گرنے والی ٹاٹا سوموگاڑی کو چناب سے نکالا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جو اس میں سوار تھے اور ان کی لاشوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔جموں سرینگر شاہراہ کے ساتھ میہاڑ کے مقام پر قریب پیر کی شب یہ گاڑی تیزی سے بہہ جانے والے پانی کے ڈوب گئی تھی۔ جلد ہی امدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور سخت کوششوں کے بعد ، امدادی کارکنوں نے رجسٹریشن نمبر 6657 JKO2BF- والی گاڑی باہر نکالی۔ایس ایچ او رام بن انیل شرما نے گاڑی سے باہر نکلنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں افراد کی لاشوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا