58 فیصد سے زیادہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ انتہائی حوصلہ افزا

0
0

جمہوریت میں لوگوں کے عزم اور اٹل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے:سنہا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں زیادہ ووٹ ڈالنے پر عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔ایک ٹویٹ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں 58 فیصد سے زیادہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ بہت حوصلہ افزا ہے اور جمہوریت میں لوگوں کے عزم اور اٹل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ میں بارہمولہ کے لوگوں کو ہماری جمہوریت کے مہا کمبھ میں بڑی تعداد میں شامل ہونے پر مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں ووٹنگ کے آزادانہ، منصفانہ، قابل رسائی، جامع اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت کی تعریف کرتا ہوں۔ نوجوان ووٹروں کو جمہوری اقدار پر اپنے غیر متزلزل یقین کا اظہار کرتے اور جشن مناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ یہ مثبت رجحان اگلے مرحلے میں بھی جاری رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا