ڈی ڈی سی انتخابات پر خصوصی توجہ دی جائے:اشوک کول
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا اکائی نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں اور پارٹی کے سیل کنوینئروں کا ایک اجلاس طلب کر کے ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بھاجپا جنرل سیکریٹری اشوک کول کے علاوہ جے ایم سی میئر چندر موہن شرما ،ڈپٹی میئر و دیگران موجود تھے ۔ اس موقع پر اشوک کول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں میں ان لاک کے بعد کئی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں اور نئے کونسلروں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔کول نے پارٹی لیڈران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوںنے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کبھی بھی لوگوں کو با اختیار بنانے کی کوشش نہیں کی ۔اس موقع پر میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے ایم سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔