انش گروپ آف کمپنیزکے خلاف کرائم برانچ جموں کا بڑا قدم

0
0

34,30,000روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کرائم برانچ جموں نے ضلع کٹھوعہ کے ایک شکایت کنندہ کی شکائت پر انش گروپ آف کمپنیزمیں سرمایہ کاری اور کاروبار کے منصوبے کی طرف راغب کرنے کے الزام میں مشتبہ افراد کے خلاف باقاعدہ فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔واضح رہے کمپنی کی جانب سے لوگوں کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کی رقم دس ماہ میں دوگنی ہوجائے گی اور کمپنی ممبروں کو بونس کے ساتھ ساتھ تحفے بھی ادا کرے گی۔اس سلسلے میں کرائم برانچ نے مکیش ولدموہندر ساکنہ جولانہ پولی جیند ہریانہ (ڈائریکٹر انش کمپنیز)، سونو رانی دختر اندر سنگھ ساکنہ مکان نمبر 1951دہار پانی پت ہریانہ ،دیپک ملک ولد مہیندر ساکنہ جولانہ پولی جیند ہریانہ سی ای او انش گروپ آف کمپنیز ،پروین کمار ولد بشم سنگھ رنجیت سنگھ ولد سکھدیو سنگھ ،جسپال سنگھ ولد نرمل سنگھ ،سکھوندر ولد نرمل سنگھ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔واضح رہے اسمعاملے میں کرائم برانچ میں تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ ورندر سنگھ ولد لیفٹیننٹ دھیان سنگھ ساکنہ وارڈ نمبر 14 ، تحصیل اورضلع کٹھوعہ اور دیگران نے الزام لگایاکہ انہیںدھوکہ دینے کیلئے کاروباری منصوبہ تیار کیاگیا ہے ۔ اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ابتدائی تصدیق کرائم برانچ ، جموں نے کی۔وہیں دوران تفتیش گواہوں کے بیانات کی شکل میں دستاویزی اور زبانی شواہد دونوں اکٹھے کیے گئے اور کرائم برانچ نے ایک معاملہ درج کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا