معروف سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھاجپا کا دامن تھاما

0
0

’پیپلز الائنس‘ کو چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں: رویندررینہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والی کئی سماجی اور سیاسی شخصیات نے اپنے حمائتیوں سمیت یہاں پارٹی دفتر ترکوٹہ نگر جموں میں بھاجپا کا دامن تھاما ۔اس موقع پر بھاجپا صدر روندر رینا ،رکن پارلیمان جگل کشور شرما ،بھاجپا جنرل سیکریٹری دویندر کمار منیال اور کسان مورچھہ پربھاری نند کشور نے نئے شرکاء کا پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔وہیںبھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘کو چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اتحاد میں شامل جماعتیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی بولی بول کر جموں و کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔رویندر رینہ نے پیر کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا: ’’ہم سب جانتے ہیں کہ گپکار والوں کو چین اور پاکستان سے پیسے مل رہے ہیں۔ یہ لوگ جموں و کشمیر کے حالات خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا:’’کانگریس پارٹی نے بھی گپکار گینگ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ گپکار گینگ پاکستان اور چین کے اشاروں پر ناچنے والا گینگ ہے۔ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں انصاف ہو، لوگوں کو حق ملے، یہاں ایمانداری سے کام ہو۔ یہ جب بھی اقتدار میں رہے ہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو دو دو ہاتھ سے لوٹا ہے۔ غریبوں کا خون چوسا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ نے بھارت ماتا کے ساتھ غداری کیوں کی ہے۔ اس کا آپ کو حساب دینا پڑے گا۔ گپکار گینگ کے ساتھ ہاتھ ملا کر کانگریس پارٹی بھی دہشتگردوں، پاکستانیوں اور چین کے اشاروں پر ناچنا شروع کر گئی ہے‘‘۔رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی بی ڈی سی انتخابات میں ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘کو شکست فاش دے گی۔ان کا مزید کہنا تھا: ’گپکار گینگ والے پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے تھے۔ انہوں نے بی ڈی سی کے انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا لیکن یہ کبھی اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ اقتدار اور حکومت کو یرغمال بنا کر رکھتے ہیں۔اس موقع پر نسرین اختر ، شوکت علی (سماجی کارکن) ، منظور علی (سرپنچ) ، لیاقت علی ، شیر شاہ خان ، غلام رسول ، محمد راشد ، عبد الرشید ، فقیر دین ،حسین محمد ، محمد شبیر ، محمد منیر ، کرامت علی ، عبدالحمید ، برکت علی ، محمد شریف ، شوکت علی ، بشیر احمد ، شکیل محمد ، مشتاق احمد ، روبینہ بی بی ، مہناز اختر ، رابعہ اختر ، فاروق احمد ، نذیر احمد ، مرزینہ بیگم ، منتاز بیگم ، نور علی (سابق سرپنچ مڑھ) ، صدام حسین ، محمد اقبال ، سلطان علی ، ذاکر حسین ، محمد سلیم ، مشتاق احمد ، منظور احمد ، طالب حسین ، ، سائیں محمد ، آمین ، حمید بی بی ، شمشاد بی بی ، نعمت علی ، حیدر علی ، دیو راج سوہن لال ،سلیم علی ، رتن چند ، نور محمد ، چودھری غلام رسول و دیگران نے بھاجپا کا دامن تھاما۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا